مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی متنازعہ فلم ’’فرحانہ ‘‘

,

   

نئی دہلی : فلم ’’دی کیرالا اسٹوری ‘‘ کے بعد ایک اور متنازعہ فلم ’’فرحانہ‘‘ بناتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ فلم کے ٹریلر میں ایک برقعہ پوش خاتون کو کال سنٹر سے سیکس چیاٹ کرنے والے رول میں دکھایا گیا ہے ۔ انڈین نیشنل لیگ (آئی این ایل) نے فلم کو ’’اسلام مخالف‘‘ قرار دیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ اس میں مسلم کمیونٹی کو ایک خاص انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ٹاملناڈو اور دیگر مقامات پر بھی فلم کی مخالفت کی گئی ۔