مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کانگریس کو شاں

   

میدک میں کانگریس کی افطار پارٹی سے رکن اسمبلی ایم روہت راؤ کا خطاب

میدک ۔ 7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی میدک ڈاکٹر مائنم پلی روہت راؤ نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ ہی سے مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہتی آئی ہے۔ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی بھی سیکولر حیثیت کے حامل قائد ہیں۔ اب چونکہ ریاست میں انتخابی کوڈ جاری ہے پارلیمانی انتخابات کے بعد میدک میں ایک خصوصی اجلاس مسلمانوں کے مسائل سے متعلق منعقد کیا جائے گا۔ مائنم پلی روہت نے میدک ٹاؤن کے کرسٹل کارڈنس میں اپنی جانب سے روزہ داروں کے اعزاز میں انجام کردہ دعوت افطار و طعام کے موقع پر شرکت کرتے ہوئے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ میدک لوک سبھا کے کانگریس امیدوار نیلم مدھو نے بھی شرکت کی۔ دونوں قائدین نے میدک لوک سبھا کے مسلمانوں کو عید الفطر کی پیشگی مبارکباد پیش کی۔ اس دعوت افطار میں کانگریس قائدین و معززین ٹاؤن حافظ حواجہ معز الدین، محمد عارف حسین، محمد افضل، جلیل عارف صمدانی، سید طاہر علی، جیون راؤ، بوجا پون، سپرابھات راؤ، خواجہ صفی اللہ، گنگا نریندر، بادل قریشی، راجیش، سید منیر محی الدین، مجیب راجہ، محمد سلیم، محمد صوفی حسین، جی انجنیلو، مدھو سدھن راؤ ، درگا پرساد، ایم گنگا دھر، مجید الدین مجیب، میسن چاوش، محمد کیف، سمیع اللہ خان لالو، نعمت اللہ خاں، سریندر گوڑ، محمد سمیع الدین کونسلر، محمد خالد، محمد انور، صادق علی خان کے علاوہ روزہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں میدک ٹاؤن کانگریس کے سینئر قائدین FAC رکن یادل قریشی نے رکن اسمبلی میدک مائنم پلی روہت راؤ اور لوک سبھا میدک کے پارٹی امیدوار نیلم مدھو کے علاوہ سریندر گوڑ اور جیون راؤ ایڈوکیٹ کو تہنیت پیش کی۔