لکھیم پور : اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں ایک اور مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے مسلم نوجوان عقیل کے قتل کے الزام میں بی جے پی کے نائب صدر ضٰلع یونٹ انوپ شکلا اور اس کے رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقامی نمائش میں جھولا جھولنے کے معمولی مسئلہ کے بعد عقیل کو بی جے پی لیڈر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا ۔ جھگڑے کی شروعات بی جے پی لیڈر کے بھتیجے کے دوستوں سے ہوئی تھی ۔ لیکن بعد میں بی جے پی لیڈر ، اس کے بھائی اور دیگر ساتھیوں نے ملکر عقیل کو اتنا مارا پیٹا کہ وہ دم توڑگیا ۔ مآب لنچنگ کے اس واقعہ کو نیشنل میڈیا میں کوریج نہیں ملی ۔