مسلم پرسنل لا میں مداخلت سےانتخابی فائدہ اٹھانے کی کوشش

   

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے آج ایک پریس کانفرنس میں مسلم پرسنل لا، مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن، غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیلی حکومت کے خلاف جنگی جرائم جیسے مسائل پر اپنے موقف کا اظہار کیا۔ مسلم پرسنل لا میں آسام اور اتراکھنڈ کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کا اصل مقصد ووٹ بینک کی سیاست اور عام انتخابات سے قبل مسلم مخالف سرگرمیاں دکھا کر لوگوں کو پولرائز کرنا ہے ۔