مشرف کا سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں چیلنج

   

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خودساختہ جلاوطن سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف نے سنگین غداری کے ایک معاملہ میں خصوصی ٹریبونل کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس کیس کو پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت نے 2013ء میں دائر کیا تھا۔ یاد رہیکہ نومبر 2007ء میں مشرف نے ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا تھا جس کے بعد ملک کی اعلیٰ عدالتوں کے متعدد ججس کو نظربند کردیا گیا تھا جبکہ زائد از 100 ججس کی برطرفی بھی عمل میں آئی تھی۔