مشرف کا عدالت میں حاضر نہ ہونے پر حق دفاع ختم

   

اسلام آباد۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں ایک بار پھرعدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر خصوصی عدالت نے ان کا حق دفاع ختم کردیا۔جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ مشرف آج بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے عدالت سے مشرف کی پیشی کیلئے ایک اور موقع دینے کی درخواست کی ہے۔ عدالت نے درخواست رد کردی اور مسلسل غیر حاضری پر پرویز مشرف کا حق دفاع ہی ختم کردیا۔ وکیل نے کہا کہ مشرف زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ ذہنی اورجسمانی طور پراس قابل نہیں کہ ملک واپس آسکیں۔