نیویارک : اقوام متحدہ نے لبنان میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کشیدگی کی وجہ سے خطہ تباہی کے دہانے پر ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے یومیہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ ہم بیروت اور بلیو لائن میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا شکار ہیں اور تمام فریقوں سے اعتدال پسندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔دوجارچ نے تمام فریقین سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ “خطہ تباہی کے دہانے پر ہے۔”یہ بتاتے ہوئے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری ٹاسک فورس (UNIFIL) انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض ادا کر رہی ہے، دجارچ نے کہا کہ ٹیمیں کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کے خاتمے کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔