تہران۔9؍جولائی ( ایجنسیز ) ایرانیوں کی ناراضگی کا ایک نظارہ مشہد میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں 9 جولائی کو خامنہ کی تدفین کے موقع پر مشہد میں لوگوں نے ٹرمپ کے خلاف پوسٹر لگا دیے ہیں، جن میں ان کی موت کا فرمان لکھا گیا ہے۔دراصل امریکہ نے خامنہ ای کی آخری رسومات سے عین قبل مشہد کے 2 بڑے پلوں کو اڑا دیا۔ ایران نے دعویٰ کیا ہیکہ امریکہ خامنہ ای کے جنازہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے۔ ان خبروں کے درمیان مشہد کے ایک ہوٹل کے باہر ٹرمپ کے نام کا پوسٹر دیکھا گیا ہے۔ اس پوسٹر پر لکھا گیا ہے ’وی وِل کِل ٹرمپ‘ (ہم ٹرمپ کو مار ڈالیں گے)۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے خلاف اس سے قبل بھی ایران میں نعرے لگائے گئے تھے۔ خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے والی ریلی کے دوران بھی لوگوں نے ٹرمپ کو ہلاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بلند کیا تھا۔بہرحال، واشنگٹن نے گزشتہ 2 دنوں میں ایران کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں 14 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ایرانی وزارت صحت نے ان اموات کی تصدیق کی ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ 78 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج مختلف مقامی ہاسپٹلس میں جاری ہے۔ وزارت نے یہ بھی جانکاری دی ہے کہ امریکہ نے ایران کے 5 خطوں میں ہوائی حملے کیے ہیں۔