مصری صدرالسیسی کا نتن یاہو کی کال کا جواب دینے سے انکار

   

قاہرہ: اگرچہ ایسا لگتا ہے کہ مصر کے خلاف اسرائیلی حکام کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اختلافات مزید خرابی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے دفتر نے حال ہی میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی لیکن مصری ایوان صدر نے اسے مسترد کر دیا تھا۔اسرائیلی چینل 13 نے چہارشنبہ کے روز دو باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ مصر کے ساتھ تنازعات کے تناظرمیں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے قومی سلامتی کے ہیڈ کوارٹر کے ذریعے نتن یاہو اور مصری صدر کے درمیان رابطہ کرنے کی درخواست پیش کی، لیکن اس پر کوئی رد عمل نہیں آیاکیونکہ مصری ایوان صدر نے جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔چینل کے مطابق فلاڈیلفیا ایکسس کے ساتھ اسرائیلی کارروائی کے دوران مصر کے ساتھ بڑے اختلافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو انکشاف کیا ہے کہ نتن یاہو کی کالوں کا جواب دینے سے مصری انکار کی وضاحت کا مطلب اس کے مواد میں، واضح اور مضبوط وضاحتوں کا ایک مجموعہ ہے جس کی تشریح کی ضرورت نہیں ہے۔