مصری نوجوان نے عمارت سے چھلانگ لگا دی

   

قاہرہ : مصر میں قاہرہ کے علاقے قلعہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کرنے کی کوشش میں نہ صرف بلند عمارت سے چھلانگ لگا دی بلکہ اپنے اس خوفناک اقدام کو فیس بک پیج پر براہ راست نشر بھی کر دیا۔گردش کرنے والے ویڈیو کلپ میں نوجوان نے کہا حالیہ عرصہ میں مجھے بہت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان مشکلات نے مجھے کمزور شخص بنا دیا ہے جو میرے لئے ناقابل براشت ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں بہت زیادہ بچتا آرہا ہوں اور اب میں زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں مجھے معاف کردو، یہ میرے والد ہیں جنہوں نے مجھے اس حالت تک پہنچایا ہے۔گردش کرنے والی ویڈیو جسے العربیہ ڈاٹ نیٹ شائع نہیں کر رہا میں ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک خاتون پر چیخ رہا اور کہ رہا ہے پولیس کو رپورٹ کرو، اس نے خود کو بلندی سے گرا دیا ہے۔