مصر۔ایک شادی کی تجویز مستر د کرنے والی عورت پر چلائی گولی

,

   

قاہرہ۔ چار ماہ میں تیسر مرتبہ مصرف ایک نئے ہولناک جرم سے دہلا گیا جب ایک 19سالہ مصری لڑکی کو ہفتہ کے روز مینوفیا سلطنت میں ایک شخص گولی مار کر اس وقت ہلاک کردیا جب اس لرکی نے مبینہ طورپر حملہ آور شخص سے شادی کرنے سے انکار کردیاتھا۔

مذکورہ متاثرہ امانی عبدالکریم ال گزر کو برکت الصباء مرکز کے توکا تناباشا گاؤں میں ان کے اپنے گھر کے سامنے 29سال شخص کے راست ان کے عقب میں گولی مارکر موقع سے فرار ہونے کے بعد موت واقع ہوگئی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 29سالہ احمد فاتح عمیرہ کی اوسط تعلیم ہے اوراسی گاؤں کا وہ رہنے والا ہے۔ اس نے مذکورہ اسٹوڈنٹ سے شادی کی پیشکش کی تھی جس کو لڑکی اوراس کے گھر والوں نے بھی مستر د کردیاتھا۔

سوشیل میڈیاپر جہدکاروں کی جانب سے امانی الگزر کے قتل کا ویڈیو گشت کرایاجارہا ہے جس نے اپنی خودکشی سے قبل کے لمحات کو ترتیب دیاتھا۔

ویڈیومیں حملہ آور پیش ہوتا ہے اور اپنے جرم کو قبول کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ وہ اس جرم کی انجام دہی پر اپنے آپ کو کبھی معاف نہیں کریگا

اتوار کی شام ایک مصری سکیورٹی خدمات کو سڑک کے کنارے سے حملہ آور کی نعش ملی ہے‘ اس نے اس جرم کو انجام دینے اور فرارہونے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔

مصرکی وزرات داخلہ نے پیر کے روز اس بات کااعلان کیاکہ”ان لڑکیوں میں سے ایک قاتل کی نعش مینو فیامیں برکت الصباء پولیس میں پائی گئی ہے۔

فارنسک جانچ میں اس بات کاانکشاف ہوا ہے کہ جس بندوق سے لڑکی کا قتل کیاگیا ہے اسی سے ملزم نے بھی خودکشی کرلی ہے جو ایک دیسی ساختہ بندوق ہے

متوفی کے والد نے میڈیا کوبتایا کہ وہ نوجوان احمد فاتح عمیرہ نے اس طرح کے معاملے سے انکار کے بعد بھی کئی ماہ تک ان کی بیٹی کوراضی کرنے کے لئے اس کا تعقب کرتا رہا ہے۔

اس نے محض اس لئے اس کو نامنظور نہیں کیاکہ وہ اس کا تعقب کرتا اور گھر تک شادی کی پیشکش کے ساتھ آیاتھا بلکہ اس کی بری عادتیں اور منشیات کی لت کی وجہہ اورگھروالوں کے ساتھ اس کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کی وجہہ سے مستر د کردیاتھا۔

اس واقعہ سے اس قتل کی یاد تازہ ہوگئی جس میں ایک 21سالہ منصورا یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ نیارا اشرف کا اس کے ساتھی کے ہاتھو ں قتل ہوگیاتھا جس نے جون2022میں چھری سے اس لڑکی کا گلا کاٹ دیاتھا‘ اور اس سے بھی زیادہ مصراور عرب دنیا میں اس وقت صدمہ ہوا تھا جب اس واقعہ کاویڈیووائیرل ہوا تھا۔

نیارا کے قتل کے محض دو ماہ میں اگست 2022کو شمالی قاہرہ میں 20سالہ سلمیٰ بھاگت پر 16مرتبہ چاقو سے متواتر حملے کئے گئے تھے۔ اس واقعہ میں بھی ملزم لڑکی کا ساتھی ہے جس نے شادی سے انکار پر اس جرم کو انجام دیاتھا۔


مصرسے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے جہدکارو ں کاکہنا ہے کہ مصر میں خواتین کے خلاف پرتشد د جرائم کا ایک سلسلے نے قانون اورسماجی تحفظ میں موجود خلاء کو بے نقاب کردیاہے جو مصری خواتین کو حملوں اور ہراسانی کیے جانے کا شکار بناتی ہے۔

https://twitter.com/AmrHejrie/status/1566357401917333504?s=20&t=z4FV0sbLMl8LHC5QbcPRWA