مصر کے سابق صدر ہوسنی مبارک کا انتقال

,

   

حیدرآباد: مصر کے سابق صدر ہوسنی مبارک کا انتقال ہوگیا۔ وہ 91 برس کے تھے۔ خاندان ذرائع نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے مصر پر 30 سال حکمرانی کی تھی۔ انہیں بدعنوانی کے معاملات میں انہیں 2015 ء میں جیل بھی جانا پڑا۔

YouTube video

مصری ذرائع کے مطابق وہ کئی دنوں سے علیل تھے اور کائرو گالا ملٹری ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مبارک کی موت پر ان کے گھر والوں سے اظہار تعزیت کیا۔ تمام سرکاری اعزازات کے ساتھ ان کا جنازہ اٹھایاگیا۔