مظفر نگر۔ مظفر نگر میں مذکورہ ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے بی جے پی رکن اسمبلی وکر م سیانی کے بشمول 12لوگوں کو دوسال قید کی سزا سنائی ہے‘ انہیں دو بھائیوں کے قتل کے بعد پر تشدد مظاہروں کے دوران سرکاری کام میں خلل ڈالنے کے معاملے میں جو 2013مظفر نگر فسادات کے دوران پیش آیاتھا میں قصور وار ٹہرائے جانے کے بعد یہ سزا سنائی گئی ہے۔
سزا سنائی جانے کے بعد مذکورہ رکن اسمبلی نے درخواست ضمانت دائر کی جس کو منظور کرلیاگیاہے۔
اس عدالت نے دیگر 15کو جو پولیس کی تحقیقات میں چارج شیٹ کئے گئے بری کردیاہے۔ تمام ملزمین پر عدالت نے10,000روپئے کاجرمانہ بھی عائد کیاہے۔
سیانی کھاتااولی اسمبلی حلقہ سے موجودہ رکن اسمبلی ہیں۔
اسی اسمبلی سے وہ 2017کے بعد سے دو مرتبہ کے رکن اسمبلی ہیں۔ سال2013مطفر نگر فسادات کے ضمن میں اقدام قتل او ردیگر الزامات کے تحت جب ان پر مقدمات درج کئے گئے تھے تب وہ کاؤل گاؤں کے سربراہ تھے۔
ستمبر2013کے ماہ اگست میں مظفر نگر میں دو فرقوں کے درمیان میں ایک ماہ سے زیادہ تک تصادم کے وقت دو بھائیوں کے قتل کے بعد رونما ہوئے تھے۔
کئی لوگ مارے گئے اور کئی خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔