دفتر مجلس علماء ہند میںپروفیسر کودانڈا رام شرکت کریں گے
حیدرآباد 16 اپریل ( پریس نوٹ) دفتر مجلس علمائے ہند حسینی محلہ نور خان بازار میںتنظیم جعفری کے زیر اہتمام مولانا سید تقی رضاء عابدری صدر تنظیم جعفری و شیعہ رکن حج کمیٹی تلنگانہ کی نگرانی میں نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں 17 اپریل چہارشنبہ کو جلسہ عام منعقد ہوگا۔ جلسہ کا آعاز شام 7 بجے ہوگا ۔ پروفیسر کودانڈا رام صدر تلنگانہ جنا سمیتی ‘ پروفیسر ایم چناباسویہ عثمانیہ یونیورسٹی کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ‘ پروفیسر شریمتی رام کوٹے ‘ جناب شہباز علی خان امجد اور دوسرے شرکت کرینگے ۔ مظلوم فلسطینیوں کے حامی حضرت سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔