معاشرے کی تعمیر میں شعر و ادب کا کردار بہت اہم: دلیپ پانڈے

   

نئی دہلی : معاشرے کی تعمیر میں شعر و ادب کا کردار بہت اہم ہے ، شاعری سماج کے دکھ کو ٹٹولتی، امن و آشتی اور ترقی کی راہ ہموار کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار دہلی اسمبلی کے ممبر دلیپ پانڈے نے آئیڈیا کمیونیکیشنز کے زیر اہتمام دہلی ہندی اکادمی، دہلی اردو اکادمی اور میتھیلی بھوجپوری اکادمی کے اشتراک سے منعقدہ ایک مشاعرے میں کیا۔ بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہتر سماج کی تعمیر کے لیے اس طرح کی محفلوں کا انعقاد بہت اہم ہے ۔پروگرام کی صدارت آئڈیاک کے نائب صدرڈاکٹر سید فاروق نے کیا جبکہ مہمانوں کا استقبال آئڈیاک کے صدر گجانند پرساد شرما نے کیا، اظہار تشکر آئڈیاک کے ڈائڑیکٹر آصف اعظمی نے کیا، نظامت کی ذمہ داری پرکھر مالویہ کانہا نے ادا کی۔