معذورین کیلئے اکٹوبرتا ڈسمبر نئے سرٹیفکیٹ کی اجرائی

   

جگتیال /28 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سپرنٹنڈنٹ ضلع مرکزی سرکاری دواخانہ ،جگتیال نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ چوتھے مرحلے کے تحت ماہ اکتوبر /2022 تا ماہ ڈسمبر/2022 تک مختلف معذورین کیلئے نئے سرٹیفکیٹ کی اجرائی اور پرانے سرٹیفکیٹ کی تجدید کیلئے سدرم کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ماہ اکتوبر میں 7 اور28 تاریخ کو ہڈیوں سے متعلقہ معذورین کیلئے ، 12 تاریخ کو آنکھ کے معذورین کیلئے،19 تاریخ کو گونگے اور بحرے معذورین کیلئے سرکاری مرکزی دوخانہ ، نزد پرانا بس اسٹانڈ ،جگتیال میں اور 26 تاریخ کو نفسیاتی معذورین (MR/MI) کیلئے زچہ و بچہ مرکز نزددھرور کیمپ،جگتیال میں منعقد کیا جائیگا۔ماہ نومبر میں2 اور30 تاریخ کو ہڈیوں سے متعلقہ معذورین کیلئے ، 09 تاریخ کو آنکھ کے معذورین کیلئے، 16 تاریخ کو گونگے اور بحرے معذورین کیلئے سرکاری مرکزی دوخانہ ، نزد پرانا بس اسٹانڈ، جگتیال میں اور 23 تاریخ کو نفسیاتی معذورین (MR/MI) کیلئے زچہ و بچہ مرکز نزددھرور کیمپ ، جگتیال میں سدرم کیمپ میں منعقد کیا جائیگا۔ماہ ڈسمبر میں 7 اور30 تاریخ کو ہڈیوں سے متعلقہ معذورین کیلئے ، 21 تاریخ کو آنکھ کے معذورین کیلئے،21 تاریخ کو گونگے اور بہرے معذورین کیلئے سرکاری مرکزی دواخانہ ، نزد پرانا بس اسٹانڈ، جگتیال میں اور 28 تاریخ کو نفسیاتی معذورین (MR۔MI) کیلئے زچہ و بچہ مرکز نزد دھرور کیمپ جگتیال ،میں سدرم کیمپ میں منعقد کیا جائیگا ۔چنانچہ ضلع جگتیال سے متعلقہ تمام بلدیات اور /منڈلوں سے متعلقہ معذورین جو سدرم کیمپ میں شرکت کرینگے اپنے ساتھ مندرجہ ذیل بیان کردہ سرٹیفکیٹ ضرور ساتھ لائیں۔1)می سیوا میں بک کی گئی سلاٹ بکنگ کی رسید 2) آدھار کارڈ زیراکس،اپنا پرانا (WAP,YAP,RAP) راشن کارڈ کا زیراکس، 3) می-سیوا میں دی گئی فوٹو، 4)بہرے، گونگے اور اندھے معذورین سرکاری دواخانے میں کروائے گئے علاج کی رپورٹ اصل اور زیراکس 5) ہڈیوں کے معذورین اپنے پرانے اور نئے رپورٹ اور ایکسرے ،6) CVA سے متعلقہ معذورین ایم آر آئی اور سٹی اسکیاننگ کی رپورٹ اصل اور زیراکس اور می-سیوا میں درج کردہ اپنے سیل فون نمبر اپنے ساتھ لائیں۔بتاریخ 5 اور6 اکتوبر کو دسہرے کی تعطیل ہونے کی وجہ سے 07 اکتوبر کو ہڈیوں سے متعلقہ اور CVA سے متعلقہ معذورین کیلئے سدرم کیمپ منعقد کیا جائے گا ۔
پدا پلی میں گروپس کی مفت کوچنگ
پداپلی: 28 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلعی عہدیدار برائے محکمہ بہبود پسماندہ طبقات ، پداپلی رنگا ریڈی نے آج اپنے جاری کردہ صحافتی بیان میں اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ محکمہ بہبود پسماندہ طبقات کے زیر اہتمام بی سی اسٹڈی سرکل کی جانب سے تلنگانہ ریاست میں منعقد شدنی گروپ-3 گروپ-4 مسابقتی امتحانات لکھنے والے امیدواروں کے لئے مفت تربیت فراہم کی جائیگی۔ پداپلی ضلع سے وابستہ اہل بے روزگار BC, SC,EWS امیدوار اور ڈگری کے آخری سال میں زیر تعلیم امیدوار بھی پداپلی ضلع مستقر میں واقع سرکاری ڈگری کالج میں قائم کردہ بی ۔ سی ۔ اسٹڈی سنٹر میں درخواست داخل کریں۔ ویب سائٹ http://tsbcstudycircles.cgg.gov.in پر بھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ مزید جانکاری کے لئے فون نمبر 7386126958 پر رابطہ کریں۔