معروف صحافی عبدالرحمن صدیقی کی تدفین

   

ممبئی : سینئر صحافی عبدالرحمن صدیقی کو گزشتہ شب ممبئی کے نواحی علاقہ ممبرا کوسہ کے ایم ایم ویلی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ تدفین میں بڑی تعداد میں اردو نیوز کے عملے سمیت صحافی،سیاسی اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔ پسماندگان میں بیوہ، بیٹا ضیاء الرحمن اور بہو شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی شام عبد الرحمن صدیقی کا حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہو گیاتھا۔ وہ علیل نہیں تھے بلکہ روز نامہ ہندوستان کے دفتر میں کوئی مضمون ٹائپ کر وار ہے تھے ۔ اسی دوران کرسی پر بیٹھے بیٹھے وہ ایک جانب لڑھک گئے ۔ فوری طور پر مدیر سرفراز آرزونے ڈاکٹر کو بلایا۔ ڈاکٹر نے معائنہ کے بعد بتایا کہ ان کی روح پرواز کر چکی ہے ۔ وہ66 سال کے تھے ۔