معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر سدھیر نائک کو کارنامہ حیات ایوارڈ

   

کارڈیالوجی سوسائیٹی آف انڈیا کے چینائی میں منعقدہ سالانہ اجلاس میں حوالگی
حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر کے معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر سدھیر نائک کو کارڈیالوجی سوسائیٹی آف انڈیا کا کارنامہ حیات ایاورڈ پیش کیا گیا ۔ یہ ایوارڈ چینائی میں 8 ڈسمبر کو منعقدہ کارڈیالوجی سوسائیٹی آف انڈیا کے سالانہ اجلاس میں پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ٹاملناڈو کے وزیر صحت ایم اے سبرامنین اور کارڈیالوجی سوسائیٹی کے صدر ڈاکٹر پی ایس بنرجی اور دوسرے معززین موجود تھے ۔ ڈاکٹر سدھیر نائک متحدہ آندھرا پردیش ریاست کے پہلے ڈی ایم کوالیفائی ماہر امراض قلب تھے ۔ انہوں نے طب کے شعبہ میں ملک بھر میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سویڈن ‘ ڈنمارک ‘ روس اور برطانیہ میں عالمی تنظیم صحت کے فیلو بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل میں امراض قلب کے شعبہ کے قیام میں اہم رول ادا کیا تھا ۔