معروف کشمیری گلوکار عبدالرشید عرف ریشماکا انتقال

   

سری نگر: معروف گلوکار عبدالرشید عرف ریشما اتوار اعلیٰ الصبح انتقال کر گئے ۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اتوارکو اعلیٰ الصبح عبدالرشید مختصر علالت کے بعد اس دنیا سے کوچ کر گئے ۔ جوں ہی عبدالرشید کے انتقال کر خبر پھیل گئی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اُن کے آبائی مکان پہنچی۔ اتوار صبح دس بجے اُن کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بعد میں اُن کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔عبدالرشید عرف ریشما خواجہ سراوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش تھے۔