معیشت کی سست روی نے بہت ساروں کو حیران کردیاہے۔ گیتا گوپی ناتھ

,

   

مذکورہ ائی ایم ایف کی چیف اکنامسٹ نے سفارشات کی تھیں کہ ہندوستانی حکومت کوچاہئے وہ بنیادی اصلاحات‘ بینکوں کی صفائی‘ اور لیبر اصلاحات پر توجہہ مرکوز کریں‘جس کے ساتھ چھ سال سے بھی کم ترقی کی شرح ہے۔

نئی دہلی۔چھ سال میں سب سے کم معاشی ترقی کی شرح کے ساتھ گیتا گوپی ناتھ نے کہاکہ ہندوستانی حکومت کوچاہئے وہ بنیادی اصلاحات‘ بینکوں کی صفائی‘ اور لیبر اصلاحات او رگھریلو مصنوعات میں کمی پر توجہہ مرکوز کرے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہندوستانی معیشت کی سست روی کی حد نے کئی لوگوں کو حیران کردیاہے ”ائی ایم ایف میں ہم بھی اس میں شامل ہیں“۔

اسی ہفتہ ہندوستان کا سفر کررہی 48سالہ محترمہ گوپی ناتھ نے بتایا کہ گھریلو مانگ میں کمی کو حل کرنے کے لئے حکومت کی پالیسیوں پر توجہہ کی جانی ہے اور درمیانی دور حالات میں اس کو حل کرنے کے لئے پیدواری کی ترقی میں اضافہ اور ملازمت کی فراہمی میں حمایت بھی ضروری ہے۔

پی ٹی ائی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ”چکر کھاتی ہندوستانی معیشت کو درپیش چیالنجوں کے پیش نظر ہم اس موقع پر سفارش کرتے ہیں کہ گھریلومانگ میں سست وری کو حل کرنے والی پالیسیوں پر توجہ دیں اوردرمیانی مدت میں ملازمت کی تشکیل کی مددکریں اور پیدواری ترقی کو فروغ دینے کاکام کیاجائے“۔

وزیراعظم نریند ر مودی کی حکومت کے لئے اہم پالیسیوں کی ترجیحات پر سلسلہ وار سفارشات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”سیاسی طور پر یہ وقت حکومت کی دوسری معیادکے ابتدائی دور بہتر ہے تاکہ ساختی اصلاحات کو آگے بڑھائیں“۔

چھٹویں سہ ماہی جولائی تاستمبر میں جی ڈی پی کی ترقی 4.5فیصد تک کیلئے سست رہی ہے کیونکہ گھریلو کھپت میں مینوفیکچرنگ بڑے پیمانے پر کم ہوئی ہے۔ کلکتہ میں پیدا ہوئی محترمہ گوپی ناتھ نے کہاکہ حکومت کی پالیسی ترجیحات میں قابل اعتبار مالی استحکام بھی ہونا چاہئے جو حکومت کے موجودہ طریقہ کار سے کافی اہم ہے۔

محترمہ گوپی ناتھ نے اپنے اس انٹرویو میں زراعی بحران‘ اشیاء ضروری کی بڑھتی قیمتیں اور بینکوں میں دستیاب قرضہ جات کی کمی کو دور کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے مثبت اقدامات کو بھی ضروری قراردیا ہے