مغربی ایشیا میں بحالی امن کیلئے مختلف سطح پر بات چیت کی ضرورت: لاؤروف

   

ماسکو ،17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں بحالی امن بحالی کے لئے مختلف سطحوں پر بات چیت کی ضرورت ہے اس کے لئے روس سمیت اقوام متحدہ، امریکہ اور یوروپی یونین کو آگے آکر ذمہ داری لینی ہوگی۔مسٹر لاؤروف نے اٹلی کے اخبار ‘لاا سٹامپا’ کودیئے گئے ایک انٹرویو میں یہ اظہار خیال کیا۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ کے سلسلہ میں انہوں نے کہا‘‘فلسطین کے مسئلہ کا حل کے لئے سب سے پہلے فلسطینی اور اسرائیلی لوگوں کی مثبت کوششوں، متوازن اور منصفانہ بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے ۔ ہم اس کے لئے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں پیش کئے گئے کثیر سطحی مذاکرات کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں’’۔روسی وزیر خارجہ نے کہا‘‘ہمارا خیال ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جائز طریق کار کے مطابق ثالثی کرنے والی عالمی برادری کو آگے آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ’’۔قابل غور ہے کہ گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی مغربی ایشیائی امن منصوبہ کی تجویز پیش کی تھی جسے فلسطینی اور عربوں نے مسترد کر دیا تھا۔