مغربی بنگال : ضمنی انتخابات کے دوران بی جے پی امیدوارکی پٹائی

   

مغربی بنگال25نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ندیا ضلع کے کریم پور اسمبلی حلقے میں جاری ضمنی اسمبلی انتخابات کے دوران مرکزی فورسزنے بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدارکوپولنگ بوتھ سے باہر نکال دیا۔ بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار جے پرکاش مجمدارکو پولنگ بوتھ کے باہر مقامی باشندوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔مخالفت کیدوران نامعلوم افراد اور بی جے پی کے امیدوارکے درمیان پاتھاپائی ہوئی۔نامعلوم افراد نے بی جے پی کے امیدوار کی پٹائی کرکے انہیں سڑک کے کنارے دھکیل دیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس کے سامنے ایک امیدوارپرحملہ کردیا جاتاہے۔اس پرکوئی کارروائی نہ کرنے کا کیا مطلب ہے۔پولیس کے سامنے سب کچھ ہوا۔ لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔بی جے پی کے امیدوار کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے میرے خلاف گوبیک کے نعرے لگائے۔وہ ضمنی انتخابات کے دوران تشدد کا بازار گرم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں کریم پور، کالیاگنج اورکھڑگپوراسمبلی میں ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ ضمنی انتخابات کیلیے مرکزی فورسزکی 20 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔مرکزی فورسز کے خلاف زہر اگلتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کے امیدوار جے پرکاش مجمدار نے کہاکہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ یہاں کون گڑبڑ کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے یہاں گڑبڑی کی اطلاع ملی تھی۔میں یہاں دیکھنے کے لیے آیا تھا سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے یا نہیں۔مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ یہاں کون گڑبڑی کررہا ہے۔بی جے پی کے امیدوار کاکہنا ہے کہ انتخابات توپرْامن کرانے جارہے ہیں لیکن اس کے پیچھے بہت کچھ ہورہاہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے غنڈے پولنگ بوتھ پر قبضہ کرنے کے لیے تشدد کا سہارا لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں کریم پور،کالیاگنج اورکھڑگپوراسمبلی میں ضمنی انتخابات جاری ہے۔ ضمنی انتخابات کیلئے مرکزی فورسزکی 20 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔