مغربی بنگال میں 400 نرسوں نے استعفیٰ دیا

   

نئی دہلی/کولکاتہ،17مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ 19)کی وبا کے چیلنج کے درمیان مغربی بنگال کے اسپتالوں کی 400 نرسیں استعفیٰ دے کر اپنی آبائی ریاست کو لوٹ گئی ہیں۔ یہاں اتوار کو موصول رپورٹوں کے مطابق ہفتے کو منی پور کی 185 نرسیں اپنی آبائی ریاست لوٹ گئیں جبکہ اوڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور دیگر ریاستوں کی 186 نرسیں اپنی ریاستوں کو چلی گئی ہیں۔ یہ سبھی نرسیں کولکاتہ سمیت ریاست کے مختلف نجی اسپتالوں میں خدمات انجام دے رہی تھی۔نرسوں کے اجتماعی طورپر استعفیٰ کی اصل وجہ کا ابھی انکشاف نہیں ہوا ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے اس کی وجہ کا پتہ لگانے کے لئے مرکزی حکومت سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک 232 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔