مغربی بنگال: نصرت جہاں اسلام مذہب ترک کردیں: مقامی علماء

,

   

مہارن پور (مغربی بنگال): ٹی ایم سی اور بنگال ایکٹریس نصرت جہاں روحی ان دنو ں علماء کرام کے نشانہ پر ہیں۔ سندور لگانے اور منگل سوتر پہننے پر علماء کرام کی سخت تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔ نصرت جہاں نے ایک اور عجیب کررہی ہیں۔ ان دنو ں چل رہے ہندو مذہب کے بھگوان جگناتھ کے سفرمیں بپھی حصہ لے رہی ہیں۔ اس پر بھی علماء کرام نے مزید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جگناتھ رتھ یاترا میں اپنے شوہر نکھیل کے ساتھ حصہ لیا۔

اس پر آن لائن فتویٰ جاری کرنے والی تنظیم صدر مفتی ارشد فاروقی نے کہا کہ مسلمان کسی دوسرے مذہب کی نشانی یا مذہبی امور میں حصہ نہیں لے سکتا۔ ایک او رعالم دین مفتی احمد گوڑ نے کہا کہ نصرت جہاں اگر یہ اقرار کرے کہ اس نے اسلام دین ترک کردیا ہے تو وہ کچھ بھی کرسکتی ہیں لیکن اگر وہ مسلمان ہیں تو اسلامی تعلیمات کے تحت اپنی زندگی گذاریں۔ او راسلامی طریقہ سے عبادت کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اگر وہ کسی دوسرے مذہب کے طریقہ سے عبادت کرتی ہیں تو وہ گنہ گار ہوں گی۔