مغربی ممالک نیک نیتی دکھائیں،مطابقت ہوسکتی ہے: ایران

   

تہران : ایران کاکہنا ہے کہ اگر مغربی ممالک نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو مطابقت ہو سکتی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالہیان نے اپنی ٹویٹ میں ویانا میں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات پر بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ علی باقری سے وہ مسلسل رابطے میں ہیں اور اگر مغربی ممالک نیک نیتی کا مظاہرہ کریں تو مطابقت ہو سکتی ہے،ہم جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں۔یاد رہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے دوبارہ آغاز اور امریکہ کے ساتھ معاہدے پر واپسی کے لیے بات چیت کا ساتواں دور پانچ ماہ بعد 29نومبر کو دوبارہ شروع کیا گیا تھا ۔اس بات چیت میں روس،چین،برطانیہ،فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔