رملہ۔مغربی کنار ہ کے نابلس میں اسرائیلی سپاہیوں سے تصادم کے دوران کم از کم 37فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی طبی ٹیم نے ہفتہ کے روز تصدیق کی ہے۔ زنہو نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ مذکورہ فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اپنے بیان میں کہاہے زخمیوں میں تین لوگ گولیوں کی وجہہ سے جبکہ نو ربر کی گولیوں سے وہیں دیگر آنسو گیس کے سبب زخمی ہوئے ہیں۔
جمعہ کے روزبیتا‘ بیت دجان اور کفر قدوم میں بازآبادکاری مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان میں جمعہ کے روز تصادم پیش آیاتھا۔
ان کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے مذکورہ دیہاتوں کے احاطے میں مقیم اسرائیلی سپاہیوں پر جلتے ہوئے ٹائرس اور پتھر پھینکے ہیں۔اسرائیلی منتظمین نے اب تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے۔
جنگی مشرقی وسطیٰ1967میں اسرائیل نے مغربی کنارہ‘ غزہ پٹی اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کیاتھا‘ جس پرفلسطینی اپنا دعوی پیش کرتے ہیں‘ اور اس کے بعد سے اس علاقے پر اسرائیل کا کنٹرول ہے۔
سرائیلی فوج کے فلسطینی مبینہ دہشت گردوں اور جہدکاروں کے خلاف اپنی کاروائی میں شدت پیداکے بعد سے مغربی کنارہ میں کشیدگی پچھلے کچھ دنوں میں اس وقت سے بڑھ گئی ہے۔