مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی فائرنگ‘ کئی مظاہرین زخمی

   

مقبوضہ بیت المقدس ۔14اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کئی فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے رام اللہ اور قلقیلیہ میں یہودی آبادکاروں کی شرپسندی کے خلاف نکالی گئی ریلیوں کے شرکا پر فائرنگ اور آنسوگیس شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔