اگرتلہ 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تریپورہ کے چیف منسٹر بپلب کمار دیب نے کہا کہ مغلوں نے ریاست کے کلچر کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ ریاست کے آرٹ اور فن تعمیر کو تباہ کرنا چاہتے تھے ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے خواہش کی گئی کہ وہ سوشیل میڈیا پر ریاست کے کم از کم پانچ سیاحتی مراکز اور عجائبات کو پیش کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسا کرنے سے تریپورہ ساری دنیا میں از خود مقبول ہوجائیگا ۔