مغلپورہ پولیس اسٹیشن کا ٹوائٹر ہینڈل معطل

   

حیدرآباد۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) مغل پورہ پولیس اسٹیشن کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل کو ٹوئٹر انتظامیہ نے معطل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اسٹیشن کے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ بعض کچھ ایسا مواد اپ لوڈ کیا گیا تھا جو قابل اعتراض تھا اور ٹوئٹر قوانین کے خلاف تھا۔ ٹوئٹر نے ایس ایچ او مغل پورہ کے نام کا ٹوئٹر اکاؤنٹر معطل کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک سب انسپکٹر راجہ مولی نے مبینہ طور پر چیک پوسٹ کی ڈیوٹی انجام دینے کے دوران نوجوان سے گالی گلوج کی اور خواتین سے بھی بدسلوکی کی جس کے نتیجہ میں کئی افراد نے مغل پورہ پولیس اسٹیشن کو بذریعہ ٹوئٹر آگاہ کیا تھا۔