حیدرآباد4 اگسٹ (سیاست نیوز) مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد کو امیر جامعہ نظامیہ مقرر کردیا گیا ہے ۔ جامعہ نظامیہ کی مجلس منتظمیہ کا ایک اجلاس آج جامعہ میںمنعقد ہوا جس میں حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مولانا مفتی خلیل احمد کو امیر جامعہ نظامیہ مقرر کرنے کی قرار داد منظور کرلی گئی ۔ مولانا مفتی خلیل احمد پہلے سے شیخ الجامعہ نظامیہ ہیں اور انہیں اب امیر جامعہ کے عہدہ کی زائد ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔ مجلس منتظمیہ نے یہ ذمہ داری تفویض کرکے توقع ظاہر کی گئی کہ وہ ذمہ داریوں کو اللہ کی مدد سے پورا کریں گے۔ واضح رہے کہ امیر جامعہ نظامیہ کی حیثیت سے مولانا علی اکبر نظام الدین حسینی صابری نے استعفی پیش کردیا تھا ۔3