مقتول صدر کینیڈی سے متعلق خفیہ دستاویزات کی اجرائی

   

واشنگٹن : امریکہ کے مقتول صدر جان ایف کینیڈی سے متعلق خفیہ دستاویزات آج جاری کی جائیں گی، صدر کینیڈی کو 22 نومبر1963 میں ڈیلس شہر میں گولی مارکرقتل کردیا گیا تھا۔امریکی صدرٹرمپ نے جان ایف کینیڈین سینٹر کے دورے کے موقع پر اعلان کیا کہ عوام عشروں سے ان خفیہ دستاویز کے جاری ہونے کا انتظار کررہے ہیں، حکم دیا ہے کسی قسم کی ایڈیٹنگ نہ کی جائے ، دستاویز کا یہ خزانہ بہت دلچسپ ہے ۔ ریلیز میں تقریباً 80,000 صفحات کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ایف بی آئی نے حال ہی میں اس قتل سے متعلق 2,400 سابقہ غیر ظاہر شدہ ریکارڈ کا پردہ فاش کیا، جو کہ صدر ٹرمپ کے جنوری 2023 کے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جے ایف کے کے قتل کی تمام فائلوں کو جاری کرنے کے لیے کیے گئے ، جائزے کے دوران 14,000 صفحات پر مشتمل دستاویزات کے اندر پائے گئے تھے ۔صدرٹرمپ نے گزشتہ ماہ کینیڈی سنٹر کی انتطامیہ کو ہٹاکر چیئرمین شپ سنبھال لی تھی۔