مقدمہ میں ناکامی پر ماں اور بیٹے کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری(سیاست نیوز) ملکاجگری کے علاقہ میں ماں بیٹے کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 47 سالہ سریدھر اور 65 سالہ خاتون وجیہ اماں نے خودکشی کرلی جو مقدمہ میں ناکامی سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئے تھے ۔ یہ خاندان مولا علی علاقہ میں رہتا تھا ۔ سریدھر کا اس کی بیوی کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا اور مقدمہ زیر دوران تھا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی اور مقدمہ کا فیصلہ سریدھر کی بیوی کے حق میں ہوگیا ۔ اس بات سے شدید ذہنی تناؤ کا شکار بیٹا اور ماں نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع