ملائشیا کی ہتھیاروں کی نمائش میں یوکرین بیلاروس اور روس کی عدم شرکت

   

کوالالمپور : روسی، یوکرینی اور بیلاروسی ہتھیار ساز کمپنیاں رواں ماہ ملائشیا میں منعقدہ ڈیفنس سروسز ایشیا نامی ہتھیاروں کی نمائش میں شریک نہیں ہوں گی۔ جمعے کے روز اس نمائش کے منتظمین کی جانب سے ان تین ممالک کی کمپنیوں کی عدم شرکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ملائشیا کی حکومت کی میزبانی میں منعقدہ اس ایونٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ناظم عبدالرحمان نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات چیت میں کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے روس اور بیلاروس پر عائد سخت ترین پابندیوں کے بعد ان ممالک کی کمپنیوں کے لیے اس نمائش میں شرکت آسان نہیں رہی تھی۔