ملائیشیا میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ریالی

,

   

کوالالمپور: غزہ میں ظلم و ستم سہنے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریلی میں شریک مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے، جبکہ کئی مظاہرین بچوں کے علامتی جنازے اٹھا کر مارچ میں شریک ہوئے۔ دوسری جانب غزہ کی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی کارروائی میں کل 30,320 فلسطینیوں کی ہلاکت اور 71,533 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔