ملائیشیا میں دو فوجی ہیلی کاپٹروں کی ٹکر، 10 افراد ہلاک

   

کوالالمپور: ملائیشیا کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہیکہ منگل کو رائل ملائیشین نیوی کی تربیت کے دوران دو ہیلی کاپٹر درمیانی بلندی پرآپس میں ٹکرانے کے بعد گر کرتباہ ہوگئے جس کے نتیجہ میں کم ازکم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام 10 افراد دونوں طیاروں کے عملے کے ارکان تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح 9:32 پر مغربی ریاست پیراک میں لوموت نیول بیس پر پیش آیا۔بحریہ نے کہا کہ تمام مہلوین کی جائے وقوعہ پر ہی موت کی تصدیق کر دی گئی تھی۔ ان نشیں شناخت کیلئے لوموت ملٹری بیس ہاسپٹل بھیج دی گئی ہیں۔ فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے آپریشنز کمانڈر سہیمی محمد سہیل نے کہا کہ دو ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ طبی ٹیموں نے ہیلی کاپٹروں میں سوار تمام 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلی ویڈیوز میں مئی میں بحریہ کی تقریبات کی تیاری کیلئے لوموت اسٹیڈیم کے اوپر کم اونچائی پر ایک فارمیشن میں ہیلی کاپٹر اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔