ملازمتوں کے اسکام معاملے میں اعظم خان کو ملی ضمانت

,

   

لکھنو۔الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے جمعہ کے روز یوپی کے سابق وزیراعظم خان کو جل نگم تقررات اسکام سے متعلق معاملہ میں ضمانت منظوری کردی ہے۔احکامات جاری کرتے ہوئے عدالت نے محسوس کیاکہ ریاستی حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکیل اعظم خان کے خلاف موثر شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

عدالت نے مزیدکہاکہ خان کے خلاف کسی بھی مالی بے ضابطگی اور بد انتظامی کو عدالت میں پیش کرنے میں ریاست کے وکیل ناکام رہے ہیں۔

اس کیس کے حقائق او رحالات کو تسلیم کرتے ہوئے جسٹس رامیش سنہانے کہاکہ ”اس عدالت کے پیش نظر پہلی نظر میں خان کی اس واقعہ میں مزید تحقیقات او رسنوائی کے مقصد سے تحویل کو جاری رکھنا ضروری نہیں ہے“۔

سماعت کے دوران یہ بات سامنے ائی کہ خان کے خلاف 87مقدمات درج ہیں اور تمام معاملات میں سوائے دو معاملات بشمول جاری اس معاملے کے جس کے تحت 19نومبر2020سے وہ جیل میں ہیں ضمانت حاصل کرلی ہے۔

سابق کی اکھیلیش یادو حکومت کے دوران 1300لوگوں کے تقررات میں بے ضابطگیاں کے پیش نظر ایک ایس ائی ٹی نے خان پر مقدمہ درج کیاتھا