یونیورسٹی آف حیدرآباد کے کانوکیشن سے پروفیسر ٹی جی سیتا رام کا خطاب
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : یونیورسٹی آف حیدرآباد کے گولڈن جوبلی سال میں یکم اکٹوبر کو گلوبل پیس آڈیٹوریم ، برہماکماریز پر منعقدہ 25 ویں کانوکیشن میں گریجویٹس سے مخاطب کرتے ہوئے اس ایونٹ کے مہمان خصوصی چیرمین آل انڈیا کونسل فار ٹکنیکل ایجوکیشن پروفیسر ٹی جی سیتارام نے گریجویٹس سے کہا کہ وہ ملازمتیں فراہم کرنے والے بنیں نہ کہ ملازمت تلاش کرنے والے ۔ پروفیسر سیتارام نے اس تعلیمی سفر میں طلبہ ، ٹیچرس اور اولیائے طلبہ کی اجتماعی کاوشوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے آج کی تیزی کے ساتھ ترقی کررہی دنیا میں بالخصوص ایڈوانس ہورہی ٹکنالوجیز جیسے مصنوعی ذہانت ، جنریٹیو اے آئی ، ٹکنالوجیکل ایڈوانسمنٹس وغیرہ میں مہارت حاصل کرنے کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا ۔ ریاستی گورنر اور اس یونیورسٹی کے چیف رئیکٹر جشنودیو ورما اس ایونٹ کے اعزازی مہمان تھے ۔ یونیورسٹی کے چانسلر جسٹس ایل نرسمہا ریڈی ، پروفیسر بی جگدیشور راؤ ، وائس چانسلر ، ڈاکٹر دیویش نگم رجسٹرار ، تکارام یوریکا ، انچارج کنٹرولر امتحانات اور یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی یونٹس کے اہم اشخاص نے اس کانوکیشن میں شرکت کی ۔ جشنودیو ورما نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے تعلیمی مہارت اور سماجی ذمہ داری کے درمیان توازن برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ پروفیسر بی جے راؤ ، وائس چانسلر نے 2024 سے گریجویٹ طلبہ کے لیے قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا ۔۔