حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر ایک خاتون کی عصمت ریزی کی گئی۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جہاں خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور خاطی شخص کی تلاش جاری ہے۔ خاتون کی طبی جانچ کرائی گئی اور پولیس نے کیمروں کے ذریعہ ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ رائے درگم سے اپنے مکان پیدل جارہی خاتون سے ایک نوجوان نے یہ بات چیت کی اور گھریلو ملازمہ کا کام دلانے کا جھانسہ دیکر خاتون کو آٹو میں بٹھا لیا۔ خاتون اس بات پر زور دے رہی تھی کہ وہ گھر جاکر پہلے شوہر کی اجازت لے گی لیکن نوجوان نے پہلے ملازمت حاصل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا اور جوبلی ہلز روڈ نمبر 51 پر سنسان مقام پر لے گیا اور خاتون کی عصمت ریزی کی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع