سری نگر : کرائم برانچ کشمیر (سی بی کے ) نے لوگوں سے سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر پیسے اینٹھنے والے 7 ملزموں کے خلاف چالان پیش کیا ہے ۔سی بی کے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سی بی کے کی اکنامک اوفنس ونگ نے ایک کیس کے سلسلے میں جے ایم آئی سی گاندربل کی ایک عدالت میں سات ملزموں کے خلاف چالان پیش کیا۔بیان میں ملزموں کے نام راکیش کمار ولد اوم پرکاش ساکن کشمیری محلہ اکھنور جموں، منظور احمد گنائی ولد محمد سبحان گنائی ساکن شیر پورہ پٹن بارہمولہ،محمد یوسف وانی ولد عبدلاحد وانی ساکن کتہ جن کنزر حال نزدیک جامع مسجد کنزر(سکبدوش سرکاری ملازم)، غلام محمد شیخ عرف گلزار شیخ عرف سلیم خان ولد عبدالعزیز ساکن گلشن پورہ ترال حال پمپوش کالونی نور باغ سری نگر(معطل شدہ پولیس کانسٹیبل)، عبدالقیوم شیخ ولد عبدالرحمان شیخ ساکن ترکو شوپیاں حال گتہ کالونی نور باغ سری نگر (خاکروب)،شکیل احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن نوآبادی محلہ صفا پورہ (کانسٹیبل) اور عبدالحمید بٹ ولد عبدالصمد بٹ ساکن ہرد ویل بڈگام حال اوم پورہ بڈگام کے بطور ظاہر کئے گئے ہیں۔