لندن : نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ کے متاثرین کے لیے ہنگامی امدادی فنڈ کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ غزہ متاثرین کے لیے مزید 3 لاکھ ڈالر رقم جاری کررہی ہیں جو فلطسینی بچوں کے بحالی کے لیے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کو دی جائے گی۔ملالہ کے مطابق فنڈ سے غزہ کے بچوں کے لیے خوراک، صاف پانی اور طبی امداد سمیت دیگر ضروریات کا انتظام کیا جائے گا۔