ملبہ کی نکاسی کے لیے پیڈ سرویس کا استعمال کریں : کمشنر جی ایچ ایم سی

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کے کمشنر ڈی رونالڈ راس نے کہا کہ کارپوریشن کی جانب سے گھر سے تعمیری اور منہدمہ ملبہ ( سی اینڈ ڈی ویسٹ ) کی نکاسی کے لیے پیڈ سروسیس فراہم کی جارہی ہیں ۔ یوزر چارجس فی ملین ٹن ملبہ کے لیے 398.50 روپئے سے شروع ہوتے ہیں اور یہ شرح ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ کے لیے الگ ہوتی ہے ۔ شہری اس کے لیے درخواست کرنے مائی جی ایچ ایم سی موبائل اپلی کیشن کے ذریعہ جی ایچ ایم سی سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ جس میں حصول ، ٹرانسپورٹیشن اور پروسیسنگ شامل ہے ۔ لوگ اس سلسلہ میں ٹول فری نمبر 1800-120-1159 اور اور واٹس ایپ نمبر 9100927073 پر ربط کرسکتے ہیں اپل ، حیات نگر، ایل بی نگر ، سرور نگر ، ملک پیٹ ، سنتوش نگر ، عنبر پیٹ ، یوسف گوڑہ ، سیری لنگم پلی ، چندا نگر ، آر سی پورم ، موسیٰ پیٹ ، کوکٹ پلی ، قطب اللہ پور اور گاجولا رامارم پر محیط جی ایچ ایم سی کے سرکلس کے لیے ۔ چندرائن گٹہ ، چارمینار ، فلک نما ، راجندر نگر ، مہدی پٹنم ، کاروان ، گوشہ محل ، جوبلی ہلز ، کاپرا ، مشیر آباد ، خیریت آباد ، الوال ، ملکاجگیری ، سکندرآباد ، بیگم پیٹ ، سرکلس کے لوگ 1800-203-0033 اور واٹس ایپ نمبر 7330000203 پر کال کرسکتے ہیں ۔۔