ملت ٹیلنٹ سرچ ایگزام2025 کے نتائج ،ملک بھر میں 1638طلباء کامیاب

   

ٹاپرس کے لئے پہلے مرحلے کے تحت 22ڈسمبر کو حیدرآباد میں انٹرویو زمقرر
حیدرآباد۔ 18 ڈسمبر ۔ (پریس نوٹ ) ۔ ملت فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ MFERD کی جانب سے یکم ڈسمبر کو ملک بھر میں منعقدہ ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے نتائج کا اعلان کیا گیا۔نتائج کے اعلان کے موقع پر MFERD کے دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈاکٹر معظم حسین نے کہاکہ اس ٹسٹ میں 1638طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ملت ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے ٹاپرس کے لئے پہلے مرحلے کے تحت 22 ڈسمبر کو تلنگانہ کے طلباء کا انٹرویوحیدرآباد میں ہوگا۔ جبکہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کامیاب طلباء کے انٹرویو کے تاریخ کا اعلان جنوری 2025 کے پہلے ہفتہ میں ایم ایف ای آرڈی کے ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ملک بھر میں 6,265طلباء نے اس امتحان کے لئے رجسٹریشن کروایا تھا جن میں سے 5,637طلباء نے امتحان میں شرکت کی ہے۔اس امتحان میں صرف حیدرآباد سے شرکت کرنے والے طلباء کی تعداد 2090 ہے۔ ملت فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ کی جانب سے دسویں جماعت کے ایسے طلباء جو نیٹ، آئی آئی ٹی جے ای ای کلاٹ، این ڈی اے اور سی اے فاونڈیشن کی مربوط کو چنگ کے ساتھ 2 سال کے اقامتی یا غیر اقامتی 2 + کورس میں داخلہ کے خواہشمند ہوں اُن طلباء کے لئے یہ امتحان کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے بتایا کہ ٹسٹ کے ذریعہ منتخب طلباء کو فی طالب علم کو 2 سال کے لئے 5 لاکھ روپے اسکالر شپ فراہم کی جائے گی۔جس کے ذریعہ وہ ملک کے باوقار تعلیمی اداروں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی حیدر آباد، انیس ڈیفنس کرئیر انسٹیٹیوٹ پونے اور ہند گرو اکیڈیمی نئی دہلی میں تعلیم اور کو چنگ حاصل کر سکتے ہیں۔ سرچ ایگزام 2025 کے ذریعہ منتخب طلباء کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی(حیدرآباد) میں انٹر میڈیٹ کورس کے ساتھ نیٹ، آئی آئی ٹی جے ای ای، کلاٹ،سی اسے فاؤنڈیشن میں فی کورسس میں 40 طلباء کو داخلہ یا جائے گا۔یہاں ریسیڈنشیل اور ڈے اسکالر دونوں سہولتوں کے ساتھ داخلہ کا انتظام رہے گا۔ ملت فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا قیام اقلیتی تعلیمی اداروں کو آپس میں اشتراک، نیٹ ورکنگ، ہم آہنگی اور تعاون کیلئے ایک مشتر کہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے مقصد کے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس طرح ایم ایف ای آر ڈی کا مقصد اقلیتی تعلیمی اداروں کو در پیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے اور باہمی تعاون و تحقیق کے ذریعے حل تلاش کرنا ہے۔ نتائج اور انٹرویوز کی تواریخ کے بارے میں معلومات کیلئے ایم ایف ای آر ڈی کے ویب سائٹ www.mferd.org پر وزٹ کیجئے۔ اس کے علاوہ ای میل [email protected] یافون نمبر +918106586622پر رابطہ کریں۔