ملعون قاتلانہ حملہ کی پُرزور مذمت کرتا ہوں:اردغان

   

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملہ ایک ملعون کاروائی ہے اور میں اس کی پُر زور مذّمت کرتا ہوں۔صدر اردغان نے اسرائیل کے گھٹیا قاتلانہ حملے میں حماس کے لیڈر ہنیہ کی شہادت پر سوشل میڈیا سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے ۔پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ قاتلانہ حملہ ایک گھٹیا پن ہے جس کا مقصد دعوی فلسطین میں، غزّہ کی عظیم و شان مزاحمت میں اور ہمارے برادر فلسطینی عوام کی برحق جدوجہد میں رخنہ ڈالنا اور فلسطینیوں کے حوصلے پست کر کے انہیں اپنے سامنے گردن جھکانے پر مجبور کرنا ہے ۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ “اس سے قبل شیخ احمد یٰسین، عبدالعزیز الرنتیسی اور غزّہ کی دیگر بہت سی شخصیات پر کئے گئے منفور حملوں کا جو مقصد تھا اسماعیل ہنیہ پر کئے گئے قاتلانہ حملے کا مقصد بھی وہی ہے ۔ لیکن جیسے صیہونی بربریت اب تک اپنے مذموم مقاصد میں ناکام رہی ہے اسی طرح اب بھی ناکام رہے گی۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ “عالمِ اسلام کے زیادہ متحد موقف اور انسانیت کے باہمی اتحاد کے ذریعہ انشاء اللہ غزہ کا ظلم اور نسل کشی بھی ختم ہو جائے گی ۔