ملنگا کو اپنا ایکشن بدلنا ہوگا:سچن

   

ممبئی۔ اپنے نئے قواعد کے مطابق آئی سی سی نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے درمیان کوئی بھی کھلاڑی گیند کو چمکانے کے لئے تھوک کا استعمال نہیں کرے گا لیکن اس دوران لستھ ملنگا واحد بولر ہیں جو رن اپ کے دوران گیند کو چومتے ہیں۔ ایسی صورت میں سچن تندولکر نے انہیں اب یہ کام کرنے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ اب ملنگا کو اپنی بولنگ اور رن اپ کو تھوڑا سا تبدیل کرنا پڑے گا۔ ملنگاجو یارکر مین کے نام سے مشہور ہیں بولنگ سے پہلے ہر بارگیند کو چومتے ہیں۔ سچن نے ان اس عادت کو روکنے کی بات کی ہے۔یادرہے کورونا کی وجہ سے آئی سی سی نے گیند کو چمکانے کیلئے تھوک استعمال کرنے پر پابندی عاید کردی ہے۔