ملٹری سے تعلقات کی بنیاد پر امریکہ نے چینی طلبہ کے ویزے کئے منسوخ

,

   

واشنگٹن۔معاملے سے جانکاری رکھنے والے دو ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے ہزاروں طلبہ جن کے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کا ماننا ہے کہ ان کے تعلقات چین کی ملٹری سے ہیں ویزوں کی منسوخی کا انہیں خدشہ لاحق ہے۔

اس فیصلے کا اثر3000سے 5000اسٹوڈنٹس پڑسکتا ہے۔امریکہ کے طلبہ کو ملک بدر کردیاجائے گا اور جو باہر ہیں انہیں امریکہ واپس لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکہ کے موجودہ عہدیداروں کے مطابق مذکورہ فیصلہ جلد سے جلد ا س ہفتہ کی ابتداء میں کردیاجائے گا۔

مذکورہ امریکہ او رچین ہانگ کانگ کے لئے قومی سلامتی قانون کے ساتھ آگے بڑھنے کے چین کے فیصلے کے متلاشی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوایس یونیورسٹی میں کچھ مشتبہ چینی باشندوں کونٹلکچول پراپرٹی کی چوری اور جاسوسی کرنے سے روکنے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیاگیاہے۔

مذکورہ انتظامیہ کو ان اداروں میں چینی طلبہ کے اندراج میں معاشی مفادات کی بدحالی کی توقع ہے۔

تقریبا360,000چینی باشندے جو امریکہ اسکولوں میں داخل ہیں سالانہ14بلین ڈالر کی کمائی ہوتی ہے‘ اکثریت ٹیوشن اوردیگر فیس سے یہ رقم حاصل ہوتی ہے۔

وباء کی وجہہ سے کسادی بازی کے دوران مذکوہ ویزوں پر فیصلہ ممکن ہے کے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تعلقات کو مزید خراب کرسکتا ہے