ملکاجگیری کے اہم ٹی آر ایس قائد کی کانگریس میں شمولیت

   

حیدرآباد: ملکاجگیری لوک سبھا حلقہ کے ناچارم ڈیویژن سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس کے صدر ملک ارجن گوڑ نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی موجودگی میں ملک ارجن گوڑ نے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے ریونت ریڈی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گریٹر بلدی انتخابات میں ملکاجگیری کے تمام بلدی ڈیویژنس میں پارٹی کی کامیابی کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکاجگیری میں کانگریس پارٹی کا موقف مستحکم ہے۔ ریونت ریڈی نے ملک ارجن گوڑ کا پارٹی میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ ٹی آر ایس کی مخالف عوام پالیسیوں سے رائے دہندے ناراض ہیں اور گریٹر حیدرآباد میں ٹی آر ایس کو سبق سکھائیں گے ۔