ملکہ الزبتھ کے احترام میں آج پاکستان میںسوگ

   

اسلام آباد: ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں 12 ستمبر کو یوم سوگ منا یا جائے گا۔ اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 12ستمبر کو یوم سوگ پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی ہے۔ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں جمعرات کو انتقال کرگئی تھی، انہیں پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔ملکہ ایلزبتھ دوم کے انتقال پر برطانیہ میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔