نئی دہلی: حکومت نے چہارشنبہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں اب ایک بھی شخص ہاتھ سے صفائی کرنے والا نہیں ہے ۔یہ جانکاری سماجی انصاف و بااختیار کی وزیر مملکت پرتیما بھومک نے ایوان میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں دی۔انہوں نے کہا کہ 2014 کے سروے کے مطابق ملک میں 58 ہزار سے زائد لوگ ہاتھ سے صفائی کر رہے ہیں۔ سال 2019 تک ملک میں گھر گھر بیت الخلاء بنائے گئے ہیں۔ اس وجہ سے ملک میں کوئی بھی شخص ہاتھ سے صفائی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہاتھ سے صفائی کرتے تھے ان کی بازآبادکاری کی جا رہی ہے ۔ قرضوں اور تربیت کے ذریعے چالیس ہزار سے زائد کی بحالی ہوئی ہے ۔ باقیوں کی بحالی کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سیپٹک ٹینک کی صفائی کے لیے جدید آلات اور مشینیں استعمال کی جاتی ہیں۔