ملک میں امن و امان اور بھائی چارہ ہندوستان کی اصل طاقت

   

آرمور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عیدملاپ تقریب، شیخ حسین اور دیگر کا خطاب
آرمور /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ملک میں امن و بھائی چارے کا فروغ ضروری ہے ہندوستان کے متنوع کلچر میں امن و امان اور بھائی چارہ کا فروغ ہندوستان کی اصل طاقت ہے۔اسلام امن کا گہوارہ ہے اور اس کی تعلیمات تمام جہاں والوں کو امن و محبت اور خدائے واحد کی بندگی کی دعوت دیتی ہے۔ہندوستان جیسے ملک میں سماج کے تمام لوگوں کو مل جل کر رہنا چاہیے اور نفرتوں کی دیواروں کو ڈھا دینا چاہیے۔اور آگے بتاتے ہوئے کہا قرآن مجید۔گیتا۔بائبل کے مطابق خدا ایک ہے اس کے مطابق ہمیں ایک خدا کی بندگی کرنا ضروری ہے۔دنیا کے سب سے پہلے انسان آدم اور حوا ہیں اور وہ مسلمان تھے جسے اللہ تعالی نے نبی بنا کر بھیجا تھا۔ مسلمان رمضان میں روزوں کے ذریعے تقوی کا حصول کرتے ہیں اور اس مقدس مہینے میں قرآن کی تعلیمات کو سمجھ کر عمل کرتے ہیں ہمدردی غم خواری کرتے ہوئے زکوۃ و فطرہ کی ادائگی کرتے ہیں اور عیدالفطر کی خوشیوں میں تمام ہندوستانیوں کو شریک کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی جناب شیخ حسین صاحب جماعت اسلامی ہند نظام آباد نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے کیا۔جناب پربھاکرصاحب کنوینر پرجا سوامیا پری رکشنا سمیتی آرمور نے دستور ہند کے خدوخال کا تذکرہ کیا اور ایک سیکولر ہندوستان کی تعمیر میں میڈیا کے رول ادا کرنے اور مذہبی آزادی ،بنیادی حقوق کی حفاظت کی خاطر قلم اٹھانے اور مل کرکام کرنے کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے ملک میں یکجھتی اور امن کے فروغ کیلئے بلا تفریق مذہب ذات مل جل کر کام کرنے کی جانب توجہ مبذول کروائی۔جناب اسلم بن محسن صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند آرمور نے افتتاحی کلمات پیش کیے اور جماعت اسلامی کی اسلام کی دعوت امن اور یکجہتی کے فروغ کی کوششوں کا تذکرہ کیا اور آپس میں محبت و اتحاد کو بڑھانے کے لیے تلقین کی۔جناب محمد عبدالملک نے تلاوت ترجمانی کی اور پروگرام کے نظامت کی۔ جناب خالد صاحب، واجد صاحب عبداللہ صاحب،منشی عنایت نے مہمانوں کو استقبال کیا اور پروگرام کے انتظامات کیے۔اس پروگرام کے انعقاد میں صحافی سید ظفر علی۔محمد حامدعلی اپنا تعاون پیش کیا۔