ملک میں ایک خطرناک کارروائی چل رہی ہے: حامد انصاری

,

   

نئی دہلی: ملک کے سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہا کہ ہندوستان میں ایک بہت خطرناک کارروائی چل رہی ہے اورملک کے ادارے بڑے خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن اصولوں پر آئین کی تمہید تیار کی گئی تھی آج اس کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ سبق راجیہ سبھیا ممبر بھال چندر مونگی کر کی کتاب ”مائی انکاؤنٹر ان پارلیمنٹ“ کی رسم اجراء کے بعد خطاب کرتے ہوئے حامد انصاری نے یہ بات کہی۔

مسٹر انصاری نے کہا کہ ہم بہت مشکل وقت میں جی رہے ہیں۔ مجھے اس کی تفصیل بتانے کی ضرورت نہیں لیکن سچائی یہ ہے کہ ہندوستان کے جمہوری ادارے بہت خطرہ میں ہیں۔اس موقع این سی پی صدر شرد پوار اور دیگر سینئر وزراء موجود تھے۔